پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں گندم کی فصل جلنے کا واقعہ پیش آیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم دے دیا۔
وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ جن کسانوں کی فصل جل گئی، انہیں فوری امدادی چیک دیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہے، مشکل وقت میں کسانوں کی بھرپور مدد کی جائے۔
بجوات سیکٹر سیالکوٹ میں کل 77 ایکڑ پر گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی تھی، سرکاری رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں 15 کاشتکاروں کی گندم کی تیار فصل جلی ہے۔