میر رضا کے اہلِخانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ پولیس سے ہمیں کوئی امید نہیں، ہمارا مطالبہ پہلے روز سے ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آج کارروائی کے دوران 2 صحافیوں نے بریفنگ دی ہے، ایسا لگ رہا تھا کہ گاڑی اور موٹر سائیکل سوار کو ریکی یا لاش منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا، تاہم پولیس آج تک ان گاڑیوں کا سراغ نہیں لگا سکی۔
انہوں نے کہا کہ گیسٹ ہاؤس کے باہر موجود گاڑی سے متعلق پولیس نے اہلِخانہ کو غلط معلومات فراہم کیں۔
جبران ناصر کا کہنا ہے کہ ہمیں پولیس کی جانب سے کرپشن، نااہلی اور سینئر افسران کی انا نظر آئی ہے، تمام شواہد بہیمانہ قتل اور مقتول کو نشانِ عبرت بنانے کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس شاید کمیشن کے ختم ہونے کے انتظامات کر رہی ہے، ہمارا مطالبہ پہلے روز سے ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے۔
جبران ناصر نے کہا ہے کہ پولیس سے ہمیں کوئی امید نہیں، پولیس کی نااہلی کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں۔