• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف عربی بولنے لگے، سفیروں کے افطار ڈنر سے خطاب میں عربی میں بھی تقریر کی۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان برادر مسلم ملکوں سے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی اور عالمی امن کیلئے یورپی یونین کی طرز پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف لینے کے بعد 28 تا 30 اپریل تک اپنا سعودی عرب کا پہلا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کے دورے میں کل 53 ارکان شامل ہوں گے، جس کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید