پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔
صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پر احتجاج کیا جائے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت بدھ سے جمعے تک ہوگی، ریڈ زون میں داخلے کے راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے رویے سے لگ رہا ہے کہ وہ ن لیگ کے کارکن ہیں، چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں تو وہ ن لیگ میں عہدہ لے لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے پر احتجاج کرے گا، الیکشن کمیشن کا کردار ایسا ہونا چاہیے کہ پاکستان کے مفاد کے مطابق ہو۔