یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی 70 روپے کلو میں اور آٹے کے 10 کلو تھیلے کی 400 روپے میں فروخت شروع ہوگئی۔
اسلام آباد کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے سے 90 روپے کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1150 روپے میں بک رہا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ کی نسبت 20 روپے اور آٹے کا 20 کلوگرام کا تھیلا 350 روپے سستا مل رہا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر سب سے زیادہ سبسڈی گھی پر دی جارہی ہے، فی کلو قیمت 260 روپے ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہری علاقوں میں سبسڈی والی اشیاء دستیاب ہیں، تاہم بعض دیہی علاقوں میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی دستیاب نہیں۔