• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی تعیناتی کو پہلے سے ہی متنازع بنانا غیر ذمہ دارانہ بات ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو پہلے سے ہی متنازع بنانا غیر ذمہ دارانہ بات ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ یہ آپ کی جماعت کی ملک کو انارکی کے طرف دھکیلنے کی کوشش ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں آپ کا بیان فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ عراق اور لیبیا کی مثال سامنے رکھیے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ آئین منتخب وزیراعظم کو آرمی چیف اور دیگر تعیناتیوں کا حق دیتا ہے، موجودہ حکومت کو ایسی مستقل تعیناتیوں کا کوئی حق حاصل نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ "امپورٹڈ حکومت اگر ایسی تعیناتیوں کے خواب دیکھے گی تو ملک اور ادارے انار کی کا شکار ہو جائینگے"۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی حیثیت صرف عارضی ہے مستقل تعیناتیاں منتخب حکومت کرے گی۔


قومی خبریں سے مزید