• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا گیا/ فائل فوٹو
عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا گیا/ فائل فوٹو

گریڈ 21 کے افسر عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد خان اور چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کی منظوری دے دی گئی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق گریڈ 21 کے افسر عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے۔

عاصم احمد کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا نوٹیفکیشن 


چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین ای او بی آئی کو ہٹانے کا فیصلہ وزیرِ  اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

کابینہ کے اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیے گئے جبکہ 2 ایجنڈا آئٹمز پیش ہوئے۔

اجلاس میں کابینہ کو ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری، امن و امان کی صورتِ حال اور توانائی کے امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید