• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکش بمبار خاتون نے 2018 میں جامعہ کراچی میں داخلہ لیا تھا

جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے والی خاتون شاری بلوچ کا تعلق کراچی یونیورسٹی کے شعبہ طبعیات سے تھا، اس نے 2018 میں داخلہ لیا تھا۔

خاتون کا شوہر ڈاکٹر ہیبتان بشیر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز کررہا تھا اور ڈینٹسٹ تھا۔

یہ بلوچستان کے طلبہ کا بیج تھا جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو یو ایس ایڈ نے فنڈنگ کی تھی جس میں ماہانہ وظیفہ کے ساتھ قریب چار ستاروں (فور اسٹار) والے ہوٹل میں رہائش بھی شامل تھی۔

گزشتہ ماہ ہونے والی پکنک میں حملہ آور خاتون کے ساتھ ان کے شوہر ڈاکٹر ہیبتان بھی تھے، جو اس وقت نارمل تھے۔

ساتھی طلبہ کے مطابق ڈاکٹر ہیبتان باقاعدگی سے کلاسیں لیتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید