• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم حکومت سے باہر نہیں رہ سکتی، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے کراچی کے ضلع شرقی گلزار ہجری میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سارے تجربات کرلئے کراچی میں 40 سال سے ایم کیو ایم کی حکمرانی رہی۔ ایم کیوایم حکومت سے باہر نہیں رہ سکتی۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت میں رہنے سے ایم کیو ایم وزرا کو فائدہ ہوا، عوام کو نہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ کے بدترین حالات ہیں۔ سرکاری اسکول اور اسپتال بدحالی کا شکار ہیں۔ ایم کیو ایم نے لاشوں پر سیاست کی ہے۔ کراچی میں رنگ ونسل کی بنیاد پر سیاست کی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ساڑھے پانچ سو لاپتہ افراد تھے صرف 25 لاپتہ افراد رہ گئے ہیں۔ کراچی میں لاپتہ افراد کاسلسلہ بند ہوگیا ہے۔ پہلے دن سے آج تک کوئی یوٹرن نہیں لیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال پہلے ہماری سیٹیں چھینی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید