• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 150روپے فی تولہ کی کمی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1904ڈالر سے کم ہو کر 1895 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 150روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 32ہزار روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 128روپے کی کمی سے ایک لاکھ 13ہزار 169روپے ہو گئی ہے لیکن چاندی کی قیمت 1510روپے فی تولہ پر برقرار رہی ۔