• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم ’امیزنگ اسپائڈر مین‘ اور اس کے سیکوئل’امیزنگ اسپائڈر مین 2‘ میں اسپائڈر مین کا کردار نبھانے والے اداکار اینڈریو گارفیلڈ نے اداکاری کی دُنیا سے بریک لے لیا۔

اینڈریو گارفیلڈ نے گزشتہ برسوں کے دوران متعدد پروجیکٹس میں اداکاری کی، جس کی وجہ سے انہیں ایک اہم کردار میں بہترین اداکار کے لیے آسکر نامزدگی بھی ملی تاہم 38 سالہ اداکار نے کچھ وقت کی بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اپنے حالیہ انٹرویو میں اینڈریو نے کہا کہ میں واقعی میں بہت خوش اور پُرجوش ہوں کہ میں نے بریک لیکر اپنے لیے وقت نکالا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اس وقفے کے دوران، زیادہ سے زیادہ آرام کرنا چاہتا ہوں اور مختلف چیزیں سوچوں گا۔

ہالی ووڈ اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں دوسرے لوگوں کے کام دیکھنا چاہتا ہوں اور موسیقی سننا، دوستوں کے ساتھ رہنا اور برگر کھانا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ اینڈریو گارفیلڈ، دی امیزنگ اسپائیڈر مین، دی امیزنگ اسپائیڈر مین 2، دی آئیز آف ٹامی فائی اور دیگر جیسی کئی مشہور فلموں میں اپنے کام کے لیے جانے جاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید