• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی


اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری ہوٹل پر بیٹھے تھے جہاں واقعہ پیش آیا۔ نعرے لگانے والوں کی قاسم سوری سے ہاتھا پائی ہوئی۔

قاسم سوری کہتے ہیں سحری کے لیے بیٹھا ہوا تھا، چند لوگ آئے اور حملہ کردیا، وہاں موجود لوگوں نے ردعمل دیا، ان کے خلاف نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی کے ر ہنما کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ان کو کرسیاں ماریں اور کہا کہ اس طرح کے حملے شروع کیے تو عوام آپ کو جینےنہیں دیں گے۔

قاسم سوری نے تھانہ کوہسار میں واقعے سے متعلق اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید