• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: انور مسعود

صفحات: 568، قیمت: 1200روپے

ناشر: بُک کارنر، جہلم۔

انور مسعود طنز و مزاح کے عالمی شہرت یافتہ شاعر ہیں۔ پوری اُردو دُنیا میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انور مسعود اُردو کے علاوہ پنجابی اور فارسی میں بھی شاعری کرتے ہیں۔ اُن کے شاعرانہ کمالات کا ایک زمانہ معترف ہے، وہ انسان بھی بہت بڑے ہیں۔ اُن کی شخصیت پُرکشش بھی ہے اور جاذبِ نظر بھی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور پاکستان سے باہر بڑی تعداد میں اُن کے مدّاح ہیں۔ مزاح نگاری تو اُن کی شناخت کا بنیادی حوالہ ہے ہی، لیکن سنجیدہ شاعری بھی جداگانہ آہنگ رکھتی ہے۔ انور مسعود انتہائی سنجیدہ موضوعات پر مزاحیہ شاعری کرتے ہیں اور اشعار میں مزاح کے ساتھ ساتھ طنز کی کاٹ بھی ہوتی ہے۔ یہ شاعری خواص ہی نہیں، عام افراد بھی پسند کرتے ہیں۔ 

انہیں مشاعروں میں بڑی توجّہ اور دِل چسپی سے سُنا جاتا ہے،تو کتابیں بھی نہایت ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں۔ ہمارے پیشِ نظر کتاب میں صرف اُن کے قطعات شامل ہیں۔ کوئی موضوع ایسا نہیں، جس پر انہوں نے قطعہ نہ کہا ہو۔ ہر صنفِ سخن پر اُن کی شاعری موجود ہے، لیکن قطعہ نگاری اُن کی اوّلین ترجیح ہے۔ کلیات میں صرف مزاحیہ نہیں، سنجیدہ قطعات بھی ہیں۔ دیباچہ انہوں نے خود لکھا ہے۔ کتاب میں جن صاحبانِ نقد و نظر نے انور مسعود کی شاعری کو مختلف زاویوں سے دیکھا، اُن میں حفیظ جالندھری، سیّد ضمیر جعفری، مشتاق احمد یوسفی، احمد ندیم قاسمی، امجد اسلام امجد، ڈاکٹر جمیل جالبی، مختار مسعود، احمد فراز، افتخار عارف اور عطاء الحق قاسمی کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔

سنڈے میگزین سے مزید