بھارتی ٹیلیویژن کے معروف اداکار اشیش کپور کو پونا میں پولیس نے خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خاتون کی جانب سے عائد کیے گئے الزام کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، خاتون نے کہا تھا کہ اشیش کپور نے ان پر اگست کے اوائل میں دہلی میں ہونے والی ایک گھریلو پارٹی میں جنسی حملہ کیا۔
ڈی سی پی نارتھ راجہ بانتھیا نے کہا کہ خاتون کی شکایت کے بعد کیس دہلی میں رجسٹر کیا گیا اور اس کے بعد پولیس ٹیم ریاستوں میں اشیش کا پیچھا کر رہی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم پہلے تو گوا گیا جس کے بعد وہ پونا پہنچا جہاں اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ اشیش اپنے ٹیلیویژن ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے معروف ہوئے۔