• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شوہر نے طلاق کے تنازع پر بیوی کو مصروف بازار میں گولی مار کر قتل کردیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گورکھپور میں شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق کے تنازع پر مصروف بازار میں گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا یہ واقعہ گزشتہ شام شاہ پور کے علاقے میں پیش آیا، ملزم وِشو کرما چوہان کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اسے اپنی بیوی کو قتل کرنے پر ’’کوئی پچھتاوا نہیں‘‘ کیونکہ وہ اس کا پیسہ ضائع کر رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ 35 سالہ ممتا چوہان ایک نجی کمپنی میں کام کرتی تھی اور اپنی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ علیحدہ رہتی تھیں۔ وہ طلاق کے بدلے بچوں کے اخراجات اور ایک زرعی زمین کی منتقلی کا مطالبہ کر رہی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق بدھ کی شام تقریباً ساڑھے 7 بجے دونوں کے درمیان ایک فوٹو اسٹوڈیو کے باہر شدید بحث ہوئی۔ اسی دوران ملزم نے پستول نکال کر دو گولیاں چلائیں، جن میں سے ایک ممتا کے سینے اور دوسری بازو پر لگی۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید