• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشمہ کپور کے ڈانس کی ویڈیو پر شاہ رخ کا ردِ عمل، مداح حیران

—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا
—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی گانے ’بدلی سی ہوا ہے‘ پر ڈانس کی ویڈیو پر شاہ رخ خان، کرینہ کپور، سہانا خان اور آریان خان نے رد عمل کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نیٹ فلکس شو سے ہدایتکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔

اس سیریز کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا گانا ’بدلی سی ہوا ہے‘ پر کرشمہ کپور سمیت کئی مشہور شخصیات نے رقص کیا ہے، جبکہ شاہ رخ خان نے کرشمہ کی ڈانس ویڈیو پر ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

انسٹاگرام پر کرشمہ کپور نے اپنی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ گلابی سوٹ میں سیڑھیاں اترتے ہوئے مسکرا رہی تھیں اور ہنس رہی تھیں، انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’ہلکا ہلکا۔‘

شاہ رخ خان، کرینہ کپور، سہانا خان اور آریان خان سمیت مختلف شخصیات اور مداحوں نے اس پوسٹ کو پسند کیا ہے۔

ایک مداح نے کہا ہے کہ پہلی بار میں نے شاہ رخ خان کا لائیک دیکھا ہے۔

ایک تبصرے میں لکھا گیا ہے کہ یقین نہیں آتا کہ شاہ رخ خان نے اس ویڈیو کو پسند کیا ہے۔

ایک اور شخص نے لکھا ہے ہمیشہ کے لیے بالی وڈ کی ملکہ۔

’بدلی سی ہوا ہے‘ لکشیا، سحر بمبا اور راگھو جویال پر فلمایا گیا ہے، اسے انیرودھ روی چندر نے کمپوز کیا ہے، جبکہ اریجیت سنگھ اور امیرا گل نے گایا ہے۔

آریان خان کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والا یہ شو 18 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گا، جس میں بوبی دیول، مونا سنگھ، منوج پاہوا، منیش چوہدری، آنیا سنگھ، گوتامی کپور، رجت بیدی اور وجینت کوہلی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید