• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی قانونی رائے طلبی پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا جواب

سندھ حکومت کی جانب سے مانگی گئی قانونی رائے پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب دے دیا۔

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی درخواست قابل سماعت قرار دی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے جواب میں کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن اس وقت فنکشنل ہے، کمیشن اور ان کے افسران اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے قانونی رائے میں مزید کہا کہ اس وقت حکومت سندھ کی درخواست سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے، اس لیے کمیشن کے فیصلے عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے مشروط ہوں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے تھر میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی فوری بھرتی کا حکم دیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ تھر کےمتعلق حکم دینے والے بینچ کے روبرو کمیشن سےمتعلق وزیراعلیٰ نےتوجہ دلائی تھی، بینچ نےکمیشن کےمتعلق کیس میں فوری سماعت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید