ملتان کے شہباز شریف اسپتال میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے سےقریبی عمارتیں بھی متاثر ہوگئیں، علاقے کی بجلی بند ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ اسپتال کی عمارت کے شیشے ہرجانب بکھر گئے، اب تک تحقیقات میں سلنڈر دھماکا ثابت ہوا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر علم ہوگا کہ دھماکا کیسے ہوا، دھماکا اسپتال کی پہلی منزل پر واقع لیب میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے میں لیب کے 2 ملازم جھلس گئے، جنہیں برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔