کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے مدھو محمڈن اور کراچی پورٹ ٹرسٹ نے مکران اسپورٹس کو ہرا کر آل پاکستان نیشنل بینک ڈاکٹر محمد علی شاہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ائرلائنز نے مدھو محمڈن کو 3-1اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ٹیم نے مکران اسپورٹس کو 1-0سے زیرکیا۔