• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار بحیثیت وزیرِ اعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے، پی ٹی آئی


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کرنے کے بعد بزدار بحیثیت وزیرِ اعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو فوری پنجاب کابینہ کا اجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں بلایا جائے گا، جو عثمان بزدار کی زیرِ صدارت آج ہو گا۔

گورنر نے بزدار کا استعفیٰ مسترد کر دیا

واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا ہے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا خط موصول ہو گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے تصدیق کی ہے کہ گورنر کا مراسلہ انہیں موصول ہو گیا ہے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔

خط میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ گورنر کے نام دیا ہی نہیں، انہوں نے استعفیٰ وزیرِاعظم کے نام دیا جو آئینی طور پر غلط ہے۔

بزدار نے کابینہ اجلاس بلا لیا

اُدھر عثمان بزدار نے بطور وزیرِ اعلیٰ 9 بجے کابینہ کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید