بہاولپور میں موٹر سائیکل سواروں نے مسافر وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد گھر جا رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔