• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ، آئل ڈپو میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

نوشہرہ کے علاقے تاروجبہ میں آئل ڈپو کے قریب ٹینکرز میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ کے باعث 49 آئل ٹینکرز اور تقریباً ساڑھے 23 لاکھ لیٹر پیٹرول جل گیا۔

رپورٹس کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ کی 25 فائر ویکلز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، جبکہ ریسکیو 1122 کے 150 کے قریب اہلکاروں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔

آگ لگنے کے باعث 1 ارب 36 کروڑ روپے کا پیٹرول جل گیا۔

ڈپٹی کمشنر کا دعویٰ ہے کہ آئل ٹینکرز میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آئل ٹینکرز میں ہفتے کی سہ پہر 4 بجے کے قریب آگ لگی تھی۔

قومی خبریں سے مزید