• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح میں1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، وفاقی ادارہ شماریات نے منہگائی پر ماہانہ اعداد و شمار جاری کردیے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 13.4 فیصد ہوگئی، اپریل میں مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح دیہی علاقوں میں 15.1 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ اپریل میں ٹماٹر 51.53 فیصد، پیاز 42.83 مہنگی ہوئی جبکہ پھلوں کی قیمت میں 21.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اپریل میں سبزیوں کی قیمت میں 14.41 اضافہ ہوا جبکہ خوردنی تیل11.35 اور گھی 8.25 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں چنے5.67 اور دال مسور 1.13 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ چکن 9.40 فیصد، گڑ 1.23 اور چینی 0.70 فیصد سستی ہوئی۔

سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 124.68 فیصد مہنگے ہوئے، سالانہ بنیاد پر سرسوں کا تیل 61.72 اور پیاز 61.64 فیصد مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران خوردنی تیل 60 اور فیول 39.23 فیصد مہنگا ہوا جبکہ گھی58.71 فیصد، مسور دال 49.29 اور  چنے 30.85 فیصد مہنگے ہوئے۔

ایک سال میں پھلوں کی قیمت میں 30.64 فیصد اضافہ ہوا، گوشت 25.64 اور آٹا 18.34 فیصد مہنگا ہوا۔

اس کے علاوہ ایک سال میں دال مونگ 25.94 فیصد اور آلو 21 فیصد سستے ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید