وفاقی وزیر احسن اقبال نے ماہرین کو ترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویز دینے کی دعوت دے دی۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ماہرین ٹیکنالوجی کے ایسے منصوبوں کی نشاندہی کریں، جن سے ملک کا فائدہ ہو، پاکستان کی تعمیر نو میں پوری قوم کی شمولیت ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے منصوبے دفتروں کے بجائے عوامی شراکت سے بنائے جائیں گے، آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پروفیشنلز 10 کروڑ تک مالیت کے منصوبے کی تجویز دے سکتے ہیں، زیادہ مؤثر ہونے کی صورت میں 10 کروڑ سے زائد مالیت کے منصوبے پر بھی غور ہو سکتا ہے۔