• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں دکان کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر فائرنگ، 5 زخمی

لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں موٹر سائیکل دکان کے سامنے کھڑی کرنے پر دکاندار نے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 2 ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق چوک گل بہار کالونی میں دکان کے سامنے موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر جھگڑا ہو گیا۔

 دکاندار احسان مسیح اور اس کے بیٹے اسد مسیح نے فائرنگ کردی، جس سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید