• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب کا اہم سیاسی رہنماؤں کو آئین پاکستان کی کتاب کا تحفہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو آئین پاکستان کی کتاب کا تحفہ بھجوا دیا۔

گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو بھی آئین پاکستان کی کتاب کا تحفہ بھجوایا ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین پڑھے بغیر احمقانہ بیان دینے والے لیڈروں کو کتاب کا تحفہ بھیجا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ رہنما آئین پڑھے بغیر بلا وجہ غصہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے عطا اللّٰہ تارڑ، خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال، قمر الزماں کائرہ، خورشید شاہ، مریم اورنگزیب، شیری رحمٰن اور یوسف رضا گیلانی کو بھی آئین پاکستان کی کتاب بھیجی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید