• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہار رائے پر پابندیوں کا معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں، امریکا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کا معاملہ پاکستانی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔

آزادی صحافت کے عالمی دن پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آوٹ لیٹس اور سول سوسائٹی پر پابندیوں سے آگاہ ہیں۔ ان اقدامات سے آزادی اظہار رائے کو کمزور کیا جاتا ہے۔ اس سے پرامن احتجاج کو نقصان پہنچتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے پاکستان کا تشخص اور ترقی کی صلاحیت کمزور ہوتی ہے۔ ہم براہ راست اور روزمرہ کی بنیاد پر ہونے والے روابط میں یہ معاملہ اٹھاتے ہیں۔

دوسری جانب صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ملکوں کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 180 ملکوں میں ایک سو پینتالیس سے ایک سو ستاون ویں نمبر پر آگیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید