• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پیٹرول پمپ پر وین میں آتشزدگی، 4 خواتین زخمی

کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر پیٹرول پمپ پر وین میں آگ لگ گئی، جس کے باعث وین میں سوار 4 خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خواتین کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، چاروں خواتین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

وین میں آگ لگنے کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔ 

قومی خبریں سے مزید