• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور چوٹی سر کرلی، اس بار انہوں نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین کنچن جنگا کو سر کیا۔

نییال کے پہاڑی سلسلے میں واقع یہ چوٹی 8568 میٹر بلند ہے، 20 سالہ کو ہ پیما شہروز کاشف تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین اور پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں۔ 

شہروز کاشف اس سے قبل ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان اور کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بھی رہ چکے ہیں۔

اس کارنامے کے ساتھ وہ تین بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بھی بن گئے۔

شہروز کے والد کا کہنا ہے کہ شہروز کاشف کا اگلا ہدف چوتھی اور پانچویں بلند چوٹی سر کرنا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید