• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی جہانگیر ترین کے بارے میں رائے بدل گئی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جہانگیر ترین  کے بارے میں رائے بدل گئی۔

عمران خان جہانگیر ترین کی پہلے تعریفیں کرتے تھے اب الزامات ہی الزامات لگانا شروع کردیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین  کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں رہنماؤں کی پارٹی کے لیے بہت جدوجہد ہے، دونوں 11 سال پہلے پارٹی میں آئے۔

عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین پر چینی کمیشن بنانے پر اختلافات شروع ہوئے، جبکہ علیم خان راوی پر 300 ایکٹر اراضی لے کر اس کو قانونی قرار دلوانا چاہتے تھے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ علیم خان پر نیب کے بھی کیسز تھے جب کہ ان کا نام پینڈورا پیپرز میں بھی آیا تھا۔

عمران خان  نے کہا کہ ان دونوں کے لیے کرپشن اہمیت رکھتی ہے اس لیے یہ لوگ ن لیگ کے ساتھ جاکر بیٹھ گئے ہیں۔

دوسری جانب جہانگیر ترین نے بھی الزامات کا جواب دینے کے لیے کمر کس لی ہے، آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی فیصلے اور گروپ کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا بھی امکان ہے۔

راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو مشورہ دیا ہےکہ علیم خان کی طرح عمران خان کو ایکسپوز کریں۔

قومی خبریں سے مزید