صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل پر دستخط کردیے، جس کے بعد یہ بل اب ایکٹ بن گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے فنانس بل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فنانس بل یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 5 ہزار 436 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ اخراج بھی 3 لاکھ 5 ہزار 436 کیوسک ہے۔
حافظ آباد کے قریب بھی دیہی علاقوں میں سیلابی پانی نے آبادی کو گھیر لیا، کمالیہ میں بھی سیلاب سے متاثرین بے یار و مدد گار حکومتی امداد کے منتظر ہیں.
احتجاج کے باعث ٹھٹہ جانے اور آنے والے دونوں ٹریک بند ہیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ایک زخمی ہرن سیالکوٹ وائلڈ بریڈنگ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون کے آٹھویں اسپیل میں اب تک 17 افراد جاں بحق اور 1652 مویشی ڈوب چکے ہیں۔ پاکستان میں یہ تباہی بھارت میں شدید بارشوں کے باعث ہوئی ہے۔
کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوئے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے، سیلاب متاثرہ ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں ریسکیو اہل کار یا امداد نہ پہنچ سکی ہو۔
کراچی کے تھانے درخشاں کی انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ملزم ہلاک ہو گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑی چھین کر ڈرائیور کے اغواء اور قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور اس سے ملحقہ بستیوں سے کچھ لوگ اپنے رشتے داروں اور عزیز و اقرباء کے گھروں میں منتقل ہو گئے ہیں جبکہ بڑی تعداد اپنے ضروری سامان سمیت یا تو کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبور ہیں یا نقل مکانی کر رہے ہیں ۔
دریائے راوی میں سائفن اور شاہدرہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح مزید بلند ہورہی ہے۔
رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ مودی نے ڈھائی ہزار یاتری بھجوانے کے بجائے ڈھائی لاکھ کیوسک پانی بھجوا دیا۔ بھارت یہ پانی راجستھان کو جانے والی نہروں کی طرف بھی بھجوا سکتا تھا۔
لاہورکی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہی وقت ہے قوم ہر قسم کی تقسیم بالائے طاق رکھ کر بحران کا مقابلہ کرنےکے لیے متحد ہوجائے۔
ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ملزمان اویس اور شہزاد مارے گئے تاہم توقیر وغیرہ فرار ہو گئے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی بدنیتی ضرور ہوسکتی ہے لیکن جتنا پانی آیا ہے اسے روکنا کسی کے بس میں نہیں۔