• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 4 دن میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار آگئے

محکمہ موسمیات نے سندھ میں 27 تا 30 جون تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 29 اعشاریہ 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سب سے زیادہ بارش مٹھی میں 64 ملی میٹر ہوئی۔

سندھ میں سب سے کم بارش جیکب آباد میں 3 ملی میٹر رہی جبکہ شہید بینظیر آباد (نوابشاہ) میں 63، ننگر پار کر اور حیدر آباد میں 45 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق چھور 42، بدین، ٹنڈوجام میں 37، پڈعیدن میں 35 اور ٹھٹھہ میں 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید