سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے بیان کی مذمت کی ہے۔
سپریم کورٹ بار کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کا جسٹس جواد حسن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا بیان قابل مذمت ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کو گورنر پنجاب کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، جسٹس جواد حسن ایک قابل اور ایماندار جج ہیں۔
سپریم کورٹ بار نے کہا کہ پوری وکلا برادری جسٹس جواد حسن کے ساتھ کھڑی ہے، گورنر پنجاب صوبے میں لاقانونیت لانا چاہتے ہیں۔