• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ملک میں چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور گندم خریداری کے لیے پاسکو کو کیش کریڈٹ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین سال بعد ملک میں چینی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جو کہ عوام کے لیے ایک ریلیف ہے۔

قومی خبریں سے مزید