• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے کھاد کے بحران کا ذمے دار پچھلی حکومت کو قرار دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کھاد کے بحران کا ذمہ دار پچھلی حکومت کو قرار دے دیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں گندم کی پیداوار، موجودہ ذخائر اور صوبائی و قومی سطح پر کھپت کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں گندم کی اس سال پیداوار کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال گندم کی مجموعی پیداوار کا ہدف 28.89 ملین میٹرک ٹن لگایا گیا تھا، متوقع پیداوار 26.17 رہنے کی امید ہے جبکہ گندم کی ملکی سطح پر مجموعی کھپت کا تخمینہ 30.79 ملین میٹرک ٹن لگایا گیا ہے۔ پانی اور کھاد کی کمی سے گندم کی پیداوار کم ہوئی، پچھلی حکومت کی بدانتظامی نے کھاد کا بحران پیدا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غلط فیصلوں سے ملک کو گندم درآمد کرنے والا ملک بنادیا گیا۔

وزیراعظم نے گندم کی اسمگلنگ روکنے کے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر فوری اور بروقت گندم درآمد کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید