• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری خوراک خیبر پختونخوا کی صوبے میں آٹے کی قیمتیں بڑھنے کی تردید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے سیکریٹری خوراک کا کہنا ہے کہ صوبے میں آٹے کی قیمتیں نہیں بڑھیں، عید کی چھٹیوں کے باعث ڈیلر آٹا نہیں لائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے آٹے کی سپلائی پر کوئی پابندی نہیں، جبکہ مارکیٹ میں آٹے کی کمی کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سیکریٹری خوراک خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ افغانستان آٹے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے آٹے کی اسمگلنگ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمت میں اضافے کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی ترسیل 18 اپریل سے بند ہے۔

قومی خبریں سے مزید