• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: ورکر ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کا خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پشاور میں ورکر ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کے خیبرپختون خوا اسمبلی کے باہر احتجاج میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔

مظاہرین نے خیبر روڈ کا ایک ٹریک بند کردیا جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت 3 ہزار ملازمین کو مستقل نہ کرکے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید