• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا چینی ہم منصب کے ساتھ ورچوئل اجلاس

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ ورچوئل اجلاس کیا جس میں دوطرفہ علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران اجلاس بلاول بھٹو زرداری نے پاک چین اسٹریٹجک اشتراک کو سراہا اور چین کے تمام بنیادی مفادات میں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی جلد تکمیل میں سنجیدہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو کراچی یونیورسٹی حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

قومی خبریں سے مزید