• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پسوڑی‘ گلوکارہ شائے گِل اگلا گانا کس کے ساتھ گا رہی ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی اُبھرتی گلوکارہ شائے گِل ’پسوڑی‘ کے بعد اپنا نیا گانا معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم کے ہمراہ گا رہی ہیں۔

گلوکارہ شائے گِل اور عاطف اسلم کے آنے والے نئے گانے ’منزل‘ کے کچھ مختصر کلپس اور ٹیزر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

شائے گِل اور عاطف اسلم کا ایک ساتھ گانا گانے پر دونوں کے مداح بے حد خوش اور گانے کا بے تابی سے انتظار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

مخلتف سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق یہ گانا عالمی وبا کورونا وائرس پر آگاہی کے لیے بنایا گیا ہے۔

شائے گِل اور عاطف اسلم کا گانا ’منزل‘  14 مئی، بروز ہفتہ شام 6 بجے ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے ’پسوڑی‘ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، سپر ہٹ گانا یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

پسوڑی کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے، اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں اور کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید