• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان کا طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بھارتی شوبز انڈسٹری کے اداکار سہیل خان اور اہلیہ، فیشن ڈیزائنر سیما خان نے طلاق کے لیےعدالت سےرجوع کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوبز انڈسٹری کے کنوارے ہیرو، سلمان خان عرف سلو بھائی کے چھوٹے بھائی، سہیل خان اور اُن کی اہلیہ کو فیملی کورٹ ممبئی کے باہر دیکھا گیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ ’سی انڈین ایکپریس‘ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 20 برسوں سے ازدواجی رشتے میں منسلک جوڑی، سہیل اور سیما کی جانب سے طلاق کی درخواست فیملی کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل عرصے کی علیحدگی کی افواہوں کے بعد اب اس جوڑی کی جانب سے طلاق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اس جوڑی کی جانب سے تا حال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ متعدد فلموں میں کام کرنے والے اداکار سہیل خان اور سیما خان کی 1998ء میں شادی ہوئی تھی اور اس جوڑی کے دو بچے بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید