پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے جاری معاشی بد حالی کے بیان کا جواب دے دیا۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سب تمہارا کیا دھرا ہے، لوگوں کو بے وقوف مت سمجھو، 4 سال کی بدترین کارکردگی کا حساب دو۔
رہنما مسلم لیگ ن نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کی معیشت کو اس حال کو پہنچانے کے ذمہ دار تم ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ سوال تم سے ہی پوچھا جائے گا اور تمہیں جواب دینا پڑے گا۔