• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل 7 سے 2 ارب سے زائد کا منافع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 سے 2 ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا ہے۔

پی سی بی کے ریزروز 15 ارب روپے ہوگئے ہیں، پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز کو آئندہ ہفتے اسٹیٹمنٹ بھجوادی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 7 سےخالص منافع تقریباً 2 ارب روپے سے زائد کا ہوا ہے، 5 ٹیموں کو اچھا مالی فائدہ ہوگا۔

پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کی تمام تفصیلات جلد فرنچائزز کو موصول ہوجائیں گی، پی ایس ایل فائیو اور پی ایس ایل اکاؤنٹنگ خسارہ 7 سو ملین روپے کا ہوا ہے۔

کوویڈ 19 کی وجہ سے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں ٹیموں کو مراعات دیں، تقریباً 1 ارب کے اخراجات برادشت کیے۔

اس وقت پی سی بی کے پاس 15 بلین ریزروز ہیں، اس سے قبل مالی سال میں 12 ارب روپے تھے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز 4 وینیوز پر ہوں گے، ان میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید