• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 3 افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکا ہوا ہے۔

اس حوالے سے پولیس نے کابل کے علاقے پی ڈی 5 کی مسجد میں دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کی نوعیت سے متعلق مزید تفصیل ابھی سامنے نہیں آئی۔

تاہم کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری ابھی قبول نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید