• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: صدر بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے  بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او پریڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں بم ڈسپوزل (بی ڈی) رپورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ایک جگہ ٹائم ڈیوائس اور دوسری جگہ ریموٹ ڈیوائس سے دھماکا کرنا بتایا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز  کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں زوردار دھماکا ہوا تھا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے، جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

قومی خبریں سے مزید