• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یواے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان سپرد خاک


متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے مرحوم صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو سپرد خاک کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان خاندان کے افراد نے جمعے کے روز ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی آخری رسومات ادا کیں۔

دوسری جانب ملک کی سب سے بڑی شیخ زید گرینڈ مسجد میں ہزاروں افراد نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔

ابوظبی کے حکمران شیخ محمدبن زایدالنہیان مشرف پیلس میں تعزیت وصول کریں گے۔

اماراتی افواج کے دستے نے شیخ خلیفہ کی میت اہل خانہ کے سپرد کی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف شیخ خلیفہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، وہ آج دبئی روانہ ہوں گے۔ 

امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کر گئے تھے۔

یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر چالیس روزہ سوگ اور 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیخ خلیفہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے۔

شیخ خلیفہ نے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کی وفات کے بعد یو اے ای کی قیادت سنبھالی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید