• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانیہ شاہ بہت جَلد مارننگ شوز میں بیٹھی ہوگی، سید جبران

اداکار سید جبران کی جانب سے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ، ٹک ٹاکر دانیہ ملِک سے متعلق اہم پیشگوئی کی گئی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’بھولی بانو‘ میں تاجدار کا کردار ادا کرنے والے  اداکار، سید جبران نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ عامر لیاقت حسین آسمان سے زمین پر آگِرے ہیں۔

اُنہوں نے دانیہ شاہ سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑکی بہت جَلد مارننگ شوز میں بیٹھی ہوگی۔

اداکار نے مزید کہا کہ اس سب کا نتیجہ یہی ہے کہ یہ ایک خونی سرکس ہے۔

واضح رہے کہ دانیہ ملِک نے عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ’عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا تھا۔ُ

دانیہ ملک کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ’میں صرف طلاق چاہتی ہوں کیونکہ میں اب مزید ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی، مجھے ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے۔‘

دانیہ ملِک نے عامر لیاقت کے خلاف 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر، ایک لاکھ روپے ماہانہ بطور نان نفقہ کا بھی دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

دانیہ ملِک کی جانب سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ فیملی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، فیملی کورٹ نے دعوے پر سماعت 7 جون مقرر کی ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید