• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان مکمل فٹ ہوگئے، ری ہیب مکمل ہوچکا۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب نے خان لاہور میں ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کی اکیڈمی میں زیر تربیت کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں ٹپس دیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ راولپنڈی ہو یا ملتان میچز جہاں بھی ہوں گے، وہاں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں، میری ری ہیب مکمل ہوچکا ہے۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے جو بھی کمبی نیشن بنے گا، وہ اچھا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید