• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والے سالوں میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگی، شوگر ملز ایسوسی ایشن

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے چینی 70 روپے کلو کرنے کی ہدایت کو شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مسترد کردیا۔ ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ آنے والے سالوں میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگی،

 ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ  چینی کی فی کلو 70 روپے قیمت سے متعلق حکومت پنجاب سے معاملات طےنہیں پائے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے کمیٹی کے اجلاس ہوئے ہیں، چینی فی کلو 70 روپے دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر ایسا کیا تو شوگر انڈسٹری دیوالیہ ہوجائے گی۔

ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ آنے والے سالوں میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگی، حکومت کو 6 ارب ڈالرکی چینی درآمد کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ 15 لاکھ ٹن چینی برآمد سے ایک ارب ڈالر زر مبادلہ حاصل ہوگا، حکومت کو 5 لاکھ ٹن چینی بھی برآمد کرنے کی تجویز دی ہے، چینی برآمد کرنے والی ملز 5 روپے فی کلوکے حساب سے سبسڈی حکومت کو جمع کروائیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ رواں سال شوگر ملز نے 500 ارب روپے کا گنا خریدا، آئندہ سال گنے کی خریداری کا تخمینہ 600 ارب روپے ہے۔

قومی خبریں سے مزید