• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022 کے لیے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ 

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے مطابق ایک روزہ ٹرائلز میں 24 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

پی ایچ ایف کے مطابق کھلاڑیوں میں اکمل حسین، عبداللّٰہ، اشتیاق خان، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، محمد عبداللّٰہ اور حمادالدین شامل ہیں۔ 

اسی طرح رضوان علی، عمر بھٹہ، علی شان، معین شکیل، عبدالحنان، جنید منظور اور غضنفر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ 

اس 20 رکنی ٹیم میں ابوبکر محمود، اعجاز احمد، رانا عبدالوحید، محمد سلمان، رومان اور افراز بھی شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 23 مئی سے جکارتہ میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید