• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ٹی وی اداکارہ پلابی دے کولکتہ میں فلیٹ میں مردہ پائی گئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت کی بنگالی ٹیلی ویژن اداکارہ پلابی دے اتوار کو مغربی بنگال کے صدر مقام کولکتہ میں اپنے کرائے کے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 21 سالہ متوفی اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

پولیس نے مزید کہا کہ جب انہیں قریب ہی واقع ایک اسپتال لے جایا گیا تو وہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اب ہم ان کے ساتھ رہنے والے پارٹنرز سے مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں تاکہ ان کی موت کی وجہ معلوم کی جاسکے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید